29 دسمبر، 2020، 2:37 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84166178
T T
0 Persons
ایرانی وزیر توانائی کا عراقی حکام کیساتھ مذاکرات

بغداد، ارنا – ایرانی وزیر توانائی نے کہا ہے کہ چھ سال کے وقفے کے بعد آئندہ ہفتے تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کے لئے مشترکہ ہائی کمیشن کا انعقاد ہوگا۔

یہ بات "رضا اردکانیان" نے منگل کے روز عراق کے دورے کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ عراقی حکومت کا ایک ماہر وفد اس سربراہی اجلاس میں شرکت کرے گا اور ایرانی حکومت اور نجی شعبے عراقی فریق کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے تعمیری مشاورت کرے گی۔
اردکانیان نے اس دورے میں عراقی وزیر اعظم "مصطفی الکاظمی"، وزرائے بجلی اور تجارت اور عراقی مرکزی بینک کے سربراہ ے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں اور بات چیت کی۔
ان ملاقاتوں کے دوران ایران نے بجلی اور گیس کی فروخت اور ادائیگی کے طریقہ کار اور دونوں ممالک کے مشترکہ اعلی اقتصادی کمیشن کے معاملے پر ایران سے بجلی ، توانائی ، تجارت اور قرضوں کے شعبوں میں تعلقات اور تعاون کا جائزہ لیا۔
عراقی وزارت بجلی کا قومی ایرانی گیس کمپنی کے پاس گیس کی درآمد پر 5 ارب ڈالر سے زائد کا واجب الادا ہے ، جس میں سے 3 ارب ڈالر عراقی ٹی بی آئی بینک کے پاس بلاک اور ناقابل استعمال ہیں اور وزارت بجلی کا دو ارب ڈالر سے زائد کا قرض ابھی باقی ہے عراقی وزارت بجلی کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .